فواد چوہدری

آئندہ ہفتے میں اپوزیشن اپنی تحریک سمیت گھروں میں واپس چلی جائیگی، فواد چوہدری

اسلام آباد (نمائندہ عکس)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ آئندہ ہفتے میں اپوزیشن اپنی تحریک سمیت گھروں میں واپس چلی جائیگی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کے 48 گھنٹے اور بلاول کے پانچ دن تو کاٹھ کا گھوڑا نکلے لیکن میں بتا رہا ہوں آئندہ ہفتے میں اپوزیشن اپنی تحریک سمیت گھروں میں واپس چلی جائیگی اور ان کے تمام دعووں سے مکمل ہوا نکل جائیگی۔ چوہدری فواد حسین نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان اسلامی وزرائے خارجہ کی کانفرنس کے بعد اہم دورے کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں