شرجیل انعام میمن

آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی سندھ بھر میں کلین سویپ کرے گی: شرجیل انعام میمن

دبئی ( عکس آن لائن) سابق صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن اور ناصر حسین شاہ نے سابق صدر آصف علی زرداری سے دبئی میں ملاقات کی۔

ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ آئندہ عام انتخابات کی حکمت عملیوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

شرجیل انعام میمن اور سید ناصر شاہ نے آصف زرداری کو سندھ کی سیاسی صورتحال پر بریف کیا، سابق صدر نے سندھ میں پیپلز پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

سابق صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انشاء اللہ پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں سندھ بھر میں کلین سویپ کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں