قمر زمان کائرہ

گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات سے پاکستان کی معیشت پر مثبت نتائج مرتب ہونگے، قمر زمان کائرہ

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو معاشی طور پر مشکل صورتحال کا سامنا ہے، گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات سے پاکستان کی معیشت پر مثبت نتائج مرتب ہونگے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے اہداف کی تکمیل پر مبارکباد دیتے ہوئے مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دانشمندانہ ڈپلومیسی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے کامیاب سفارتکاری کے ذریعے دنیا کو پاکستان کی طرف متوجہ کیا ہے، پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر کمزور خارجہ پالیسی کی وجہ سے تنہا کیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی طور پر مشکل صورتحال کا سامنا ہے لیکن گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات سے پاکستان کی معیشت پر مثبت نتائج مرتب ہونگے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی قیادت متفقہ فیصلوں سے پاکستان کو مشکل حالات سے باہر نکال رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں