لاہور(عکس آن لائن) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جہاں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی ہو گی، وہاں قانون حرکت میں آئیگا، وزارت داخلہ نے سکیورٹی کے نام پر جتھوں اور ملیشیا فورس کو قانون کے تابع لانے کا فیصلہ کر لیا ہے، جعلی استعفے پیش کرنے سے حکومتیں ٹس سے مس نہیں ہوتیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ سے باہر بیٹھے افراد اقتدار کیلئے ایسے تڑپ رہے ہیں جیسے پانی کے بغیر مچھلی تڑپتی ہے، فضل الرحمان کو یقین ہو گیا ہے کہ لائف ٹائم پارلیمنٹ کا گیٹ انکے لئے بند ہو گیا ہے، یہ جتھے ان کا ذاتی سکیورٹی اسکواڈ ہے، سکیورٹی ایجنسیز کیساتھ ملتے جلتے یونیفارم پہنا کر جتھوں کو سڑکوں پر اگر کوئی لاتا ہے تو ریاست کا ڈنڈا ان کا استقبال کریگا۔انہوں نے کہا کہ شاہی خاندان نیاراکین اسمبلی کواپنے اقتدار کیلئے ڈھال بنایا، اقتدار جانے پر اب ایم پی ایز اور ایم این ایز کو یاد کرتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے قوم سے وعدہ کیا تھا ان کی چیخیں نکلواں گا اور لوٹی ہوئی کرپشن کی رقم واپس لائوں گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- وزیرِ اعظم شہباز شریف 4 جون سے 8 جون تک چین کا دورہ کرینگے ، اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں ہونگی
- 9 مئی والے حکومتوںمیں آئیں گے، وزیراعلی بنیں گے تو یہ سوالیہ نشان ہے’فیصل کریم کنڈی
- گوادر عالمی معیار کا پورٹ سٹی بنے گا جہاں عوام کے لیے بے پناہ مواقع ہوں گے، احسن اقبال
- رواں سال ٹیکس وصولی میں 30 فیصد اضافہ ، ٹیکس کی بنیاد کو مزید وسعت دینے کی کوششیں جاری ہیں،مصدق ملک
- بانی پی ٹی آئی کی پوسٹ پر تحقیقات کرنی ہیں تو حمود الرحمن کمیشن رپورٹ پبلک کرنا پڑیگی’ بابر اعوان