کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تعیناتی ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور (عکس آن لائن ) کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ایاز محمود کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی ۔ درخواست پروفیسر اسد اسلم خان کی جانب سے دائر کی گئی جس میں پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر سنیارٹی لسٹ میں 5ویں نمبر پر ہیں ۔ پروفیسر ایاز محمود کی تقرری سپریم کورٹ کے فیصلوں کے خلاف ہے ۔ استدعا ہے ہک عدالت پروفیسر ایاز محمود کی تقرری کو کالعدم قرار دے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں