کراچی ٹیسٹ

کراچی ٹیسٹ،آسٹریلیا کی پلیئنگ الیون کا اعلان، سوئپسن (آج) ڈیبیو کرینگے

کراچی (عکس آن لائن) پاکستان کے دورے پر آئی آسٹریلوی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔کینگروز کی ٹیم میں ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنس لبوشین، اسٹیو اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، کیمرون گرین، ایلکس کیری، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز (کپتان)، نتھن لیون اور مچل سوئپسن شامل ہیں۔پیٹ کمنز کے مطابق لیگ اسپنر مچل سوئپسن کل کے میچ میں ڈیبیو کریں گے جنہیں جوش ہیزل ووڈ کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔پیٹ کمنز کے مطابق پہلے ٹیسٹ کی کارکردگی سے مایوس نہیں ہیں مگر ہمیں اور وکٹیں لینا ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کراچی کی وکٹ پر اسپنرز کو سپورٹ ملے گی اور کراچی کی وکٹ ایسی ہے جو برصغیر کی عام وکٹ ہوتی ہے، لگ رہا ہے کہ میچ میں آگے جاکر وکٹ پر بریک ہوگا، یہاں ریورس سوئنگ ہوسکتی ہے، اگر ایسا ہوا تو مچل اسٹارک خطرناک ثابت ہوں گے۔آسٹریلوی کپتان کے مطابق وکٹ دیکھ کر لگ رہا ہے کہ یہاں اسپنرز کا بھی اہم کردار ہے اس لیے پاکستانی اسپنرز کا سامنا کرنے کیلئے بھرپور تیاری کی ہے۔دورہ پاکستان کے حوالے سے کمنز نے کہا کہ ہمارے لیے یہ کافی اسپیشل سیریز ہے، اس سیریز کو اہم بنانے کیلئے بہت سے لوگ کردار ادا کررہے ہیں۔کینگروز کے کپتان نے کہا کہ یہاں لوگوں نے بہت زیادہ پیار دیا اور خیال رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں