فیصل آباد (عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کھیرے کی پچھیتی کاشت فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار فصل کی بروقت کاشت یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ زمین کی ذرخیزی کا بھی خیال رکھیں اور نامیاتی مادہ کی مقدار میں مناسب اضافہ کیلئے فصل کاشت کرنے سے قبل کھیت میں 10سے 12 ٹن فی ایکڑ کے حساب سے گوبر کی گلی سڑی کھادڈالتے ہوئے ایک دفعہ مٹی پلٹنے والا ہل ضرور چلائیں تاکہ کھاد زمین میں اچھی طرح شامل ہو سکے۔ محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہاکہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ کھیت کو ہموار کرنے کیلئے کیاریوں میں تقسیم کے بعد اس کی اچھی طرح راؤنی کر لیں ۔ انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت توسیع کے فیلڈ سٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کیاجا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین کے صدر کی چینی افواج کے ریٹائرڈ اہلکاروں کو نئے سال کی مبارکباد
- چینی صدر اور ڈونلڈ ٹرمپ کے ما بین اسرائیل فلسطین تنازعہ پر تبادلہ خیال
- چین اور ویتنام دوستانہ پڑوسی اور اسٹریٹجک ہم نصیب معاشرہ ہے، چینی صدر
- ہیپی چائنیز نیو ایئر” کی سرگرمیوں کا آغاز
- اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل وڈیو دنیا بھر کے مختلف ممالک میں پیش کی گئی