واشنگٹن (عکس آن لائن) امریکی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی نائب صدرکملا ہیرس نے کہا کہ ڈیموکریٹک انتظامیہ فلسطینیوں کے ساتھ تعلقات کو بحال کرے گی اور ایک بار پھر واشنگٹن میں فلسطین لبریشن آرگنائزیشن مشن کا صدر دفتر کھولا جائے گا۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کملا ہیرس نےدی عرب امریکن نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئےکہا کہ جوبائیڈن انتظامیہ فلسطینیوں کو معاشی اور انسانی امداد کی بحالی، غزہ میں انسانی ب±حران کے ازالے اور مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں امریکی قونصل خانے کو دوبارہ کھولنے کے لیے فوری اقدامات کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ وہ یکطرفہ اسرائیلی اقدامات کی مخالفت کرتی ہیں، نئی امریکی انتظامیہ دو ریاستی حل کی حمایت کے لیے اقدامات کرے گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چینی وزیر اعظم نیوزی لینڈ کے سرکاری دورے پر ویلنگٹن پہنچ گئے
- چین کی معیشت مشکلات پر قابو پا کر آگے بڑھنے کا اعتماد اور طاقت رکھتی ہے، چینی وزارت خارجہ
- یورپی ممالک نے چینی الیکٹرک گاڑیوں پر عارضی ڈیوٹی عائد کرنے کی مخالفت کردی
- یو رپی کمیشن چینی الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیکس کو فوری طور پر منسوخ کرے، چین
- چین کی درآمدات اور برآمدات کی مجموعی مالیت 17.5 ٹریلین یوآن ہو گئی