گہری دلچسپی

چینی صدر کی کم ترقی یافتہ علاقوں میں گہری دلچسپی

بیجنگ (عکس آن لائن)بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین کی قومی عوامی کانگریس کی نمائندہ چاؤ ہوئی جیے نے اندرونی منگولیا کے وفد کے ہمراہ مشترکہ طور پر حال ہی میں پیش کردہ حکومتی ورک رپورٹ کا جائزہ لیا۔ چینی میڈ یا کے طا بق چار سال قبل بھی اسی موقع پر پارٹی اور ریاست کے اعلیٰ ترین رہنما شی جن پھنگ نے اپنے اندرونی منگولیا کے وفد کے ساتھ حکومتی ورک رپورٹ کا جائزہ لیا تھا ۔اُس موقع پر چاؤ ہوئی جیے،جو شمالی چین میں گاؤں کی پارٹی سیکرٹری ہیں، شی جن پھنگ کے ساتھ بالمشافہ بات چیت کرنے والی پہلی فرد تھیں۔

“فی کس قابل کاشت اراضی کتنی ہے؟ کیا اراضی کی آبپاشی جاری ہے؟ کچرے سے کیسے نمٹا جائے؟ شی جن پھنگ نے ایسے عام دیہی امور سے متعلق استفسار کیا۔

2018 میں، شی جن پھنگ اندرونی منگولیا خود اختیار علاقے سے این پی سی کے نمائندے کے طور پر منتخب ہوئے۔ان کی جانب سے اندرونی منگولیا خوداختیار علاقے کا انتخاب سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے قومیتی سرحدی علاقوں پر توجہ دینے اور پسماندہ علاقوں کی ترقی اور غربت کے خلاف جنگ جیتنے کے حوالے سےعزم کا عمدہ عکاس ہے۔

شی جن پھنگ نے2013 سے 2021 تک، نو سالوں کے دوران ان دو اجلاسوں میں 50 مرتبہ ایسی جائزہ سرگرمیوں میں شرکت کی ہے۔ چاؤ ہوئی جیے جیسے بے شمار افراد ہیں جنہوں نے شی جن پھنگ کے ساتھ بالمشافہ بات چیت کی ہے اور یہ وہ لوگ ہیں جو پارٹی میں نچلی سطح پر فعال عام نمائندے ہیں ۔

چاؤ ہوئی جیےکو اس بات پر فخر ہے کہ چین کی قومی عوامی کانگریس کے نظام کی وجہ سے انہیں اپنے مسائل کے حوالے سے قومی رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کا موقع ملا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں