چنیوٹ (عکس آن لائن) چنیوٹ کے نواحی علاقہ چک نمبر 136 رجوکہ میں کھیتوں کے زہریلی سپرے کرنے کے دوران تین افراد بے ہوش ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ ریسکیو 1122 چنیوٹ کے مطابق چنیوٹ کے نواحی علاقہ چک نمبر 136 رجوکہ میں سپرے کرتے ہوئے 3 افراد بے ہوش ہوگئے۔زرعی سپرے کرنے سے تینوں افراد کی حالت تشویشناک ہوگئی۔
کھیتوں میں کی جانے والی سپرے انتہائی زہریلی تھی جس سے تینوں افراد کی حالت تشویشناک ہوئی۔زہریلی سپرے سے بے ہوش ہونے والوں میں بلال۔محمد علی اور جاوید اقبال شامل ہیں۔تینوں افراد کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔