اعظم سواتی

پاکستان اور آنے والی نسلیں ریلوے سے فائدہ اٹھائیں گی، اعظم سواتی

لاہور (نمائندہ عکس ) وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ پاکستان اور آنے والی نسلیں ریلوے سے فائدہ اٹھائیں گی،ریلوے ٹرینوں کی برینڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، برینڈنگ سے اربوں روپے کا ریونیو حاصل ہو گا، ٹرین برینڈنگ کے ذریعے کارپوریٹ سیکٹر بھی بہت فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے کی ٹرین برینڈنگ کی تقریب میں وزیر ریلوے اعظم سواتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنانے کی کوشش کی، لوگ ہنستے تھے کہ 50 سال سے نقصان میں رہنے والے ادارے کو منافع بخش کیسے بنائیں گے۔

اعظم سواتی نے کہا کہ پاکستان اور آنے والی نسلیں ریلوے سے فائدہ اٹھائیں گی، ریلوے ٹرینوں کی برینڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ برینڈنگ سے اربوں روپے کا ریونیو حاصل ہو گا، ٹرین برینڈنگ کے ذریعے کارپوریٹ سیکٹر بھی بہت فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ اعظم سواتی نے کہا کہ جون 2022 میں اعداد وشمار پیش کروں گا، دیکھ لیگا کہ میں نے ایک سال تین ماہ میں ریلوے کیلئے کیا کیا تاہم جوں جوں منافع بڑھے گا ہم کرایے کم کرتے رہیں گے۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی اپنے جاری پیغام میں انہوں نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کا قرضہ ختم ہوسکتا ہے اگر ریلوے درست چل جائے۔ اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ جون 2021 میں لیزنگ کا مسئلہ تھا، ریلوے ایکٹ کے اندر ترامیم کر رہا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں