اسلام آباد(عکس آن لائن) ٹینس اسٹار اعصام الحق کا پاکستان ٹینس فیڈریشن کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ،، 10فروری کوہونیوالے انتخابات میں اعصام الحق صدر کے امیدوار ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹینس فیڈریشن کی نئی باڈی منتخب کرنے کیلئے پی ٹی ایف کے الیکشن دس فروری کو ہونگے جس میں ویل عرصے تک ملک کا نام روشن کرنیوالے ٹینس اسٹا اعصام الحق قریشی صدر کے عہدے پر الیکشن میں حصہ لینگے جبکہ آرمی سپورٹس ڈآریکٹوریٹ کے میجر سلمان سیکرٹری کے امیدوار ہونگے۔
ٹینس فیڈریشن الیکشن میں آرمی، آیر فورس، نیوی، پی او ایف واہ سمیت دیگر اداروں اور صوبوں نے اعصام الحق کی سپورٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے اعصام الحق کا کہنا ہے کہ اسٹیک ہولڈرز کی سپورٹ پرانکا شکرگزار ہوں، ٹینس کھیل کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں، خواہش ہے نوجوان کھلاڑی دنیا میں ملک کا نام روشن کریں، پاکستان ٹینس فیڈریشن کا صدر منتخب ہونے کے بعد ترجیحات کا اعلان کروں گا۔