مستعفی

ٹورنامنٹ سے باہر ہو جانے پر دکھ ہے، معذرت خواہ ہوں،ویسٹ انڈیز ہیڈ کوچ مستعفی

برسبین (عکس آن لائن ) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر ویسٹ انڈیز کے ہیڈ کوچ مستعفی ہو گئے۔ویسٹ انڈیز کے ہیڈ کوچ فل سمنز اگلے ماہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد عہدے سے علیحدہ ہو جائیں گے۔فل سمنز نے کہا کہ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ سے باہر ہو جانے پر دکھ ہے، فینز سے معذرت خواہ ہوں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچز میں ویسٹ انڈیز کو اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔آئرلینڈ سے شکست کے بعد ویسٹ انڈیز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں کوالیفائی نہ کر سکی تھی اور 2 مرتبہ کی چمپئن ٹیم پہلے مرحلے میں ہی باہر ہو گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں