وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور ہوگا۔

ذرائع نے کہاکہ اجلاس میں سپریم کورٹ میں پنجاب انتخابات سے متعلق کیس سے متعلق غور ہوگا اور ملک میں امن و امان کی صورتحال اور عمران خان کی گرفتاری پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر حکومتی ردعمل پر مشاورت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں