نیو یارک (عکس آن لائن) واٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔صارفین کی دلچسپی کو بڑھانے کیلئے اپیلی کیشن میں اپ ڈیٹس شامل کرنے کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے نیا فیچر متعارف کرانے پر کام شروع کردیا۔صارفین کی آسانی کیلئے واٹس ایپ انتظامیہ نے ہر چیٹ باکس کیلئے علیحدہ علیحدہ اور اپنی مرضی کا وال پیپر منتخب کرنے کا فیچر متعارف کرادیا۔اس حوالے سے کمپنی کی جانب سے متعارف کرایا جانے والا فیچر آئندہ چند روز میں تمام صارفین کیلئے دستیاب ہوگا، اس کے بعد وہ اپنے ہر دوست سے کی جانے والی چیٹ پر مرضی کا وال پیپر سیٹ کرسکیں گے۔دوسری جانب واٹس ایپ نے صارفین کیلئے اور اور نیا فیچر شامل کرنے کا فیصلہ کیا جس کے تحت صارفین اپنے من پسند سٹیکرز آسانی سے سرچ کر سکیں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- تحریک انصاف اور عمران خان ایک حقیقت ہیں، رانا ثنااللہ
- تاجر برادری کاملکی معاشی وسماجی ترقی میں کردار بہت اہم ہے،یوسف رضاگیلانی
- جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار
- عارف علوی نے 9مئی کے واقعے میں کچھ افراد کی ذمے داری تو قبول کی،خواجہ آصف
- شہبازشریف کا وزیراعظم آزاد کشمیرسے رابطہ ،صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار