صبا قمر

نعمان اعجاز برے انسان نہیں مگر بچوں جیسے ہیں، صبا قمر

کراچی (عکس آن لائن) پاکستانی معروف، لیجنڈری اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ نعمان اعجاز بْرے انسان نہیں مگر بچوں جیسے ہیں۔اداکارہ صبا قمر نے اپنے ایک انٹرویو میں نعمان اعجاز سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘ایمانداری سے وہ نعمان اعجاز کو بہت قریب سے جانتی ہیں، نعمان اعجاز بچوں کی طرح ہیں جنہیں معلوم نہیں کہ کب کیا بولنا ہے، نعمان اعجاز بات کر دیتے ہیں پھر کہتے ہیں اوہ اچھا میں نے ایسا بول دیا ہے، مگر میرا وہ مطلب نہیں تھا’۔

صبا قمر نے مزید کہا کہ ‘ میں اکثر نعمان اعجاز کو سمجھاتی ہوں کہ جب آپ کا وہ مطلب نہیں تھا تو یہ بات کی ہی کیوں تھی، ہر کوئی مذاق نہیں سمجھتا ہے اس لیے سب کے ساتھ مذاق نہ کیا کرو۔’صبا قمر نے کہا کہ ‘میں نعمان کو سمجھاتی ہوں کہ ہر کسی کے ساتھ کامیڈی کرنے نہ بیٹھ جایا کریں، آپ کو کیا ضرورت ہے کامیڈی کرنے کی جب اگلا بندہ کامیڈی سمجھتا ہی نہیں ہے تو’۔انہوں نے کہا کہ ‘نعمان تھوڑے بچے ہیں دماغ سے، برے انسان نہیں ہیں مگر بچوں جیسے ہیں۔’

اپنا تبصرہ بھیجیں