اداکارہ مہوش حیات

ندیم بیگ نے فلم انڈسٹری کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے، مہوش حیات

اسلام آباد (عکس آن لائن) اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ ہدایتکار ندیم بیگ نے فلم انڈسٹری کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے ندیم بیگ کی سالگرہ پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ندیم بیگ کا شمار ان ہدایتکاروں میں ہوتا ہے جو جانتے ہیں کہ شائقین کیا دیکھنا چاہتے ہیں ،

ڈرامہ ’’دل لگی‘‘ ، ’’من جلی‘‘ اور فلم ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ ، ’’جوانی پھر نہیں آنی‘‘ اور اب’’لندن نہیں جاؤں گا‘‘ ان کی کامیابیوں کی مثال ہے۔ اداکارہ نے مزید کہاکہ وہ ان کے ساتھ کام کرنے کو اپنی خوش قسمتی سمجھتی ہیں اور آگے بھی ان کے ساتھ مزیدکام کرنا چاہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں