حسان خاور

موسمیاتی تبدیلی پوری دنیا کے لئے ایک بڑا چیلنج ثابت ہورہی ہے ، حسان خاور

لاہور(نمائندہ عکس) ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی پوری دنیا کے لئے ایک بڑا چیلنج ثابت ہورہی ہے، عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے موسمیاتی تبدیلی پربات کی ہے، حکومت کی جانب سے شجرکاری کے فروغ کے لئے مفت پودے تقسیم کئے جارہے ہیں، عوام اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ جمعہ کو ترجمان پنجاب حکومت حسان خاورکی لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے موسمیاتی تبدیلی اور اس میں پاکستان کے کردار کے حوالے سے بات کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے موسمیاتی تبدیلی پربات کی ہے اور اس کے لئے کوششیں بھی کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس وقت پوری دنیا موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے پاکستان کی کاوشوں کی معترف ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم آنے والی نسلوں کوصاف اورسبز پاکستان دینا چاہتے ہیں اور اسی مقصد کے لئے شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ حسان خاور نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ حکومت کی جانب سے شجرکاری کے فروغ کے لئے مفت پودے تقسیم کئے جارہے ہیں تاکہ عوام اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں