وزیراعظم عمران خان

ملک کا مستقبل معیشت کی ترقی سے وابستہ ہے، بزنس کمیونٹی کی کامیابی ملک کی کامیابی ہے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کا مستقبل معیشت کی ترقی سے وابستہ ہے، بزنس کمیونٹی کی کامیابی ملک کی کامیابی ہے، تاجر برادری اور حکومت کی مضبوط پارٹنر شپ نہایت اہم ہے، تاجر برادری کے نیب اور دیگر معاملات کے حل کےلئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

جمعرات کو وزیراعظم عمران خان سے ایوان تجارت سے تعلق رکھنے والے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں مختلف چیمبرز کے سابق اور موجودہ صدور شامل تھے۔ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں چیمبرز کے وفد نے برآمدات بڑھانے سے متعلق وزیراعظم کو تجاویز پیش کیں۔ اس موقع پر وفد یک جانب سے وزیراعظم کی تاجر برادری سے مسلسل ملاقاتوں کو سراہا۔ وفد نے بزنس کمیونٹی کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی کو سراہا جبکہ وفد کی جانب سے وزیراعظم کی اقوام متحدہ کی مدلل تقریر کو سراہاگیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے وفد سے کہا کہ کاروباری برادری کو ہر سہولت فراہم کرنے کےلئے پرعزم ہیں جبکہ کاروباری برادری کے تحفظات دور کرنے کےلئے لائحہ عمل بنالیا ہے جس کے تحت کاروباری شخصیات پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کمیٹی کا مقصد نیب اور تاجر برادری کے مسائل حل کرنا ہے اور ملک کا مستقبل معیشت کی ترقی سے وابستہ ہے، تاجر برادری اور حکوت کی مضبوط پارٹنرشپ نہایت اہم ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کی کامیابی ملک کی کامیابی ہے، حکومت بزنس کمیونٹی کے لئے آسانیاں پیدا کرنا چاہتی ہے۔ملاقات کے دوران مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ،مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈزسمیت ایف بی آر اوروزارت خزانہ کے سینئر افسران موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں