حماد اظہر

ملک تباہ کرنے کے بعد پریس کانفرنس میں مسکین اور مظلوم بننے کی اداکاری، یہ پی ڈی ایم کی نئی حکمت عملی ہے، حماد اظہر

لاہور(نمائندہ عکس)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملک تباہ کرنے کے بعد پریس کانفرنس میں مسکین اور مظلوم بننے کی اداکاری، یہ پی ڈی ایم کی نئی حکمت عملی ہے، ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ڈی ایم سے متعلق ٹوئٹ میں حماد اظہر نے لکھا رونے والی شکل لے کر بیٹھ جا اور جذباتی فنکاری کا چورن بیچو، نواز شریف ساری عمر یہ ہی کرتے رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں