کرونا

مجھے جب کرونا شرونا نہیں،تو ٹیسٹوں کی کیا ضرورت ہے،امریکی صدر

واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے معالج نے میرا طبّی معائنہ کیا ہے،مجھ میں کرونا وائرس کی کوئی علامات نہیں پائی گئی ہیں۔مجھے جب کرونا نہیں تو پھراس کے ٹیسٹوں کی بھی ضرورت نہیں ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ یہ (ٹیسٹ) کوئی بڑا معاملہ ہے،میں یہ کرواؤں گا لیکن میں اس کی کوئی وجہ محسوس نہیں کرتا ہوں۔میں بالکل ٹھیک ٹھاک ہوں اور خود کو بہت اچھا محسوس کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں