حارث رؤف

فلمیں دیکھنے کا مقصد فلمیں دیکھنا ہے نہ کہ اداکاراؤں کو دیکھنا،حارث رؤف

لاہور (عکس آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ فلمیں دیکھنے کا مقصد فلمیں دیکھنا ہے نہ کہ اداکاراؤں کو دیکھنا۔ایک انٹرویو میں میزبان کی جانب سے موسیقی میں دلچسپی سے متعلق کیے گئے سوال پر حارث رؤف نے کہا کہ مجھے بالی وڈ کے رومانوی گانے خاصے پسند ہیں، کوئی بھی نیا گانا ہفتوں مسلسل سنتا ہوں جبکہ پسندیدہ سنگر ارجیت سنگھ ہے۔

سندیدہ اداکارہ سے متعلق کیے گئے سوال پر حارث رؤف نے کہا کہ میری پاکستان اور بھارت دونوں جگہ کوئی اداکارہ پسندیدہ نہیں ہے، فلمیں ضرور دیکھتا ہو لیکن فلمیں دیکھنے کا مقصد فلمیں دیکھنا ہے نہ کہ اداکاراؤں کو دیکھنا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں