محسن نقوی

صوبے میں سیاسی سرگرمیوں پر کوئی پابندی نہیں’ محسن نقوی

لاہور (عکس آن لائن) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ صوبے میں سیاسی سرگرمیوں پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں نگران وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم چلانے کی مکمل آزادی ہے، پنجاب حکومت نے سیاسی سرگرمیاں اور ریلیاں پر صرف ایک روز کے لئے محدود کی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کرکٹ میچ، ٹیم کی نقل و حرکت اور میراتھن سے متعلق پہلے ہی پلان اور اعلان کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے پی ٹی آئی کی ریلی کے اعلان کے بعد لاہور میں ایک بار پھر دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے کسی بھی قسم کی ریلی یا جلوس پر پابندی عائد کی ہے۔
٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں