شعیب اختر

شعیب اختر کی آسٹریلیا کیخلاف تباہ کن بولنگ کو 20 سال مکمل، پی سی بی نے ویڈیو شیئرکردی

راولپنڈی (عکس آن لائن) سابق ٹیسٹ کرکٹر اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کی ا?سٹریلیا کے خلاف تباہ کن بولنگ کے یادگار اسپیل کو 20 برس مکمل ہوگئے، کرکٹ بورڈ نے ویڈیو شیئر کرکے ایک مرتبہ پھر یاد تاذہ کردی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح انہوں نے آسٹریلیا کی مضبوط بیٹنگ لائن کو تہس نہس کیا تھا۔19 جون 2022 کو برسبین گابا میں کھلیے جانیوالے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 256 رنز بنائے تھے، جس میں عمران نذیر اور محمد یوسف کی نصف سنچریاں بھی شامل تھیں۔

جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم جب بیٹنگ کیلئے کریز پر آئی تو اسے دنیائے کرکٹ کے تیز ترین اور خطرناک فاسٹ بولر شعیب اختر کا سامنا کرنا پڑا۔شعیب کی تباہ کن بولنگ کی بدولت آسٹریلیا کی پوری ٹیم 40 اوورز میں 165 رنز پر ہی سمٹ گئی۔ اس طرح پاکستان نے اس میچ میں آسٹریلیا کے خلاف 91 رنز سے فتح حاصل کی ،سیریز 1ـ2 سے سیریز اپنے نام کی۔برسبین گابا میں کھیلے جانے والے اس میچ میں راولپنڈی ایکسپریس نے اپنی خطرناک بولنگ کی بدولت 25 رنز دے کر کینگروز کے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں