سینیٹ انتخاب

سپریم کورٹ کا سینیٹ انتخاب سے متعلق سیکریٹ بیلٹنگ کا فیصلہ آئین و قانون کی فتح ہے’ پیپلز پارٹی

لاہور( عکس آن لائن )پیپلزپارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا سینیٹ انتخاب سے متعلق سیکریٹ بیلٹنگ کا فیصلہ آئین و قانون کی فتح ہے ،سینیٹ انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ آف پاکستان کی رائے انتہائی مقدم ہے ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ سپریم کورٹ کی رائے کے بعد ثابت ہوا کہ سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس بد نیتی پر مبنی تھا،صدر عارف علوی کو آئین سے متصادم صدارتی ریفرنس پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے ۔سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانا دیوانے کا خواب ثابت ہوا،مارچ کا مہینہ سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے کا مہینہ ثابت ہوگا،

اپوزیشن عدم اعتماد یا لانگ مارچ سمیت ہر آپشن عوامی طاقت سے استعمال کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کے سینیٹ انتخاب سے قبل اسلام آباد پہنچنے سے ایوانِ وزیراعظم پر لرزہ طاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں