سویرا شیخ

سویرا شیخ رواں ماہ کے آخرمیں لندن سے لاہور واپس آ جائیں گی

لاہور( عکس آن لائن)نامور اداکارہ و ماڈل سویرا شیخ رواں ماہ کے آخرمیں لندن سے لاہور واپس آ جائیں گی ۔ سویرا شیخ ایک ملٹی نیشنل کمپنی کے پراجیکٹ کے سلسلے میں لندن گئی تھیں جہاں انہوںنے اپنے پراجیکٹ کا ستر فیصد کام مکمل کرلیا تھا تاہم کورونا وباء کی وجہ سے سر گرمیاں معطل ہونے سے باقی کام رہ گیاتھا اوراداکارہ کو بھی لندن میں اپنا قیام بڑھانا پڑگیا تھا۔اب کوروناوباء کی صورتحال میں بہتری کے بعداداکارہ اپنا باقی تیس فیصد کام مکمل کرانے کے بعد رواں ماہ کے آخرمیں پاکستان واپس آجائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں