سمبڑیال(نمائندہ عکس آن لائن) سینئر رہنما پی ٹی آئی وسابق چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی پنجاب چوہدری عظیم نوری گھمن نے کہا کہ
عمران خان 22سال اپنے نظریے کے ساتھ ملک کی گلی گلی گئے اورقوم کو اپنا ہمنوا بنا کرآج کا مقام حاصل کیا ہمارا لیڈر ملک وقوم کی
شان ہے جبکہ نوجوان اس کی طاقت ہیں قائداعظم اوربھٹو کے بعد عمران خان ہی واحد سیاستدان ہے جو جدوجہد سے قوم کا لیڈر بنا نوا
زشریف ،زرداری اوربلاوجہ کے بھٹو کو نظرے جدوجہد اوراپنی سوچ کے بغیر بنی بنائی پارٹیاں ملی لیکن عمران خان خالصتاًاپنے ویژن
نظریے اورجدوجہد سے وزیراعظم پاکستان بنے باقی سب ایویں ایویں ہی ان خیالات کااظہارانہوںنے کوپرہ ،رندھیر اورسارانکے سے ٹائیگر
فورس کے مشترکہ وفد سے دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ ٹائیگر فورس ملک وقوم کا اثاثہ بننے جارہی ہے
اورعوام کی خدمت کے لیے ان پر عمران خان کا اعتماد بڑھتا جارہا ہے اس فورس کی سرپرستی ہمارے لیے بھی اعزاز کی بات ہے اگر
لوگوں نے پانامہ پیپرز میں ملک وقوم کی بدنامی کا باعث بننے والوںکو نہیں چھوڑا جائیداد کی تفصیل دینے کی بجائے قطری خط دینے
والوں ،ادار ے تباہ اورمعیشت برباد کرنے والوں کو نہیں چھوڑا تو ہم ایک ایماندار اورنظریے پر قائم رہنے والے لیڈر کو کیسے چھوڑ دیں
عمران خان گھبرانا نہیں ہم تمہارے ساتھ ہیں ۔ بعدازاں عظیم نوری نے ڈاکٹر طیب رضا جنجوعہ ، سابق ناظم ارشاد اللہ چیمہ ،
طاری گجر اوراعجاز احمد دیال سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو ابھی تک پارٹی منشور اوراپنے نظریے ویژن
اورسوچ کے مطابق بالکل کام کرنے کا موقع نہیں ملا اقتدار میں آتے ہی نوا ز،زرداری کے قرضوں کے پہاڑ کا سامنا کیا ڈوبی معیشت
اورتباہ اداروں نے خان کا استقبال کیا اسے درست کررہے تھے کہ کورونا نے آن لیا 2سالوں میں ویسے بھی عمران خان دودھ اورشہد کی
نہریں بہانے سے رہا ،عمران خان کی سوچ صرف ملک اورعوام کی بہتری ہے ان کا ہرلمحہ عوام کو بہتر مستقبل دینے کے لیے وقف ہے ۔