زندگی

زندگی میں کامیابی کیلئے تعلیم نا گزیر ہے ،والدین جیسے بھی حالات ہوں اپنے بچوں کو تعلیم دلوائیں’ افتخار ٹھاکر

لاہور(عکس آن لائن) نامور کامیڈین افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ محنت کے ساتھ تعلیم کا سلسلہ بھی جاری رکھا اور مجھے اس پر فخر ہوتا ہے ،زندگی میں کامیابی کے لئے تعلیم نا گزیر ہے ، والدین اپنا پیٹ کاٹ کر بھی بچوں کو ضرور تعلیم دلوائیں، غیر ملکی کمپنی نے لاکھوں روپے ماہانہ تنخواہ چھوڑ کر وطن واپسی کے فیصلے پر کہا کہ پاکستان میں حالات بہت برے ہیں جس پر میں نے کہا کہ جو خدا مجھے یہاں لاکھوں روپے دے سکتا ہے پاکستان میں بھی وہی میرا رازق ہے ۔

ایک انٹر ویو میں افتخار ٹھاکر نے کہا کہ بچپن میں اتنا شرارتی تھا کہ مجھے سکول سے نکال دیا گیا اور سرٹیفکیٹ پر ایسے ریمارکس لکھے گئے کہ مجھے اپنے ضلع میں کہیں بھی داخلہ نہ ملا اور پھر میں نے دوسرے ضلع میں جا کر پڑھائی شروع کی ۔ افتخار ٹھاکر نے کہا کہ شروع سے محنت کر رہا ہوں لیکن اس کے ساتھ پڑھائی کا سلسلہ جاری رکھا کیونکہ تعلیم کے بغیر انسان نا مکمل ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پرائیویٹ طور پر گریجوایشن مکمل کی لیکن جب میں نے بیرون ملک اپنی ڈگریاں دکھائیں تو انہوں نے کہا کہ ان ڈگریوں کی کوئی حیثیت نہیں اور یہ تو میٹرک کی تعلیم کے برابر ہیں۔ میں نے بیرون ملک سے نہ صرف بنیادی تعلیم حاصل کی بلکہ اپنے شعبے سے متعلق بھی باقاعدہ کورسز کئے جس کا مجھے اپنی فیلڈ میں بے پناہ فائدہ ہوا ۔انہوں نے کہا کہ جب آج میں عملی زندگی گزار رہا ہوں تو مجھے تعلیم کی اہمیت بارے احساس ہوتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں