زمین ڈاٹ کام کے زیر اہتمام میگا مال اینڈ ریذیڈنسی کراچی میں شاندار ہائی -ٹی ایونٹ کا انعقاد

کراچی(عکس آن لا ئن) پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ ادارے زمین ڈاٹ کام کی جانب سے میگا مال اینڈ ریذیڈنسی کراچی میں ہائی-ٹی ایونٹ کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز ساؤتھ طحٰہ محمود، ڈائریکٹر پراجیکٹ سیلز آغا اسرار، ایسوسی ایٹ ڈائریکٹرز شعیب انیس، اصغر علی اور سلطان محمود سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ ایونٹ کے دوران شہریوں کو میگا مال اینڈ ریذیڈنسی میں فراہم کی جانے والی سہولیات اور سرمایہ کاری پر قابل قدر منافع کے حوالے سے مکمل معلومات فراہم کی گئیں،

زمین ڈاٹ کام
زمین ڈاٹ کام کے زیر اہتمام میگا مال اینڈ ریذیڈنسی کراچی میں شاندار ہائی -ٹی ایونٹ کا انعقاد

میگا ون پراپرٹیز کی جانب سے گلستان جوہر کراچی کی شاندار لوکیشن پر تعمیر کئے جانے والے میگا مال اینڈ ریذیڈنسی میں 2 اور 3 بیڈ کے شاندار اپارٹمنٹس اور کمرشل یونٹس پیش کئے جارہے ہیں۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز ساؤتھ طحٰہ محمود نے کہا کہ گلستان جوہر کی شاندار لوکیشن پر واقع میگا مال اینڈ ریذیڈنسی میں سرمایہ کاری کرنے والے بعد از تکمیل وہاں رہائش اختیارکرتے ہوئے فخر اور سکون محسوس کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میگا مال اینڈ ریذیڈنسی شہر قائد کے کثیر المنزلہ منصوبوں میں اپنی بے مثال سہولیات کی بدولت نمایاں مقام حاصل کرے گا۔

زمین ڈاٹ کام کے ڈائریکٹر پراجیکٹ سیلز ساؤتھ آغا اسرار نے کہا کہ کراچی کی پراپرٹی مارکیٹ پاکستان کی سب سے اہم پراپرٹی مارکیٹ ہے ۔ یہاں پراپرٹی کی مانگ موجود ہے اور خریدار بھی منفرد اور جدید منصوبوں میں دلچسپی لیتا ہے ۔ میگا مال اینڈ ریذیڈنسی میں فراہم کردہ جدید اور عالمی معیار کی سہولیات اسے سرمایہ کاری ،رہائش اور کاروبار کے لئے یکساں موزوں بناتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں