شانہ بشانہ

دشمن کسی بھول میںنہ رہے، پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے

اسلام آباد (عکس آن لائن ) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دشمن کسی بھول میں مت رہے، پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

منگل کو پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ۔ جس میں پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم و حوصلے کی تعریف کی اور کہا کہ دشمن کسی بھول میں مت رہے، پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ نے کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کیلئے اور پاکستان کی فضائی حدود کے دفاع کیلئے پاک فضائیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں