وزیر اعلی خیبرپختونخوا

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے ٹھوس اقدام اٹھارہے ہیں، وزیر اعلی خیبرپختونخوا

پشاور (نمائندہ عکس ) وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ حکومت خواتین کے حقوق کے تحفظ اور انہیں بااختیار بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔ خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے وزیر اعلی محمود خان نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ خواتین ہماری آبادی کا نصف سے بھی زیادہ حصہ ہیں، ملکی و قومی ترقی میں خواتین کا کردار مسلمہ ہے۔

محمود خان نے کہا کہ خواتین کی بھر پور شرکت کے بغیر قومی ترقی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا، ہماری خواتین زندگی کے تمام شعبوں میں مردوں کے شانہ بشانہ خدمات انجام دے رہی ہیں۔ وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ پاکستان میں اسلامی اقدار اور معاشرتی روایات کے مطابق خواتین کو تمام حقوق حاصل ہیں، ہماری خواتین کسی بھی لحاظ سے مردوں سے پیچھے نہیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں