حرا مانی

حرا مانی کی گانے کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور(عکس آن لائن ) نامور اداکارہ حرا مانی کی گانے کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔اداکارہ نے کشمیر بیٹس سیزن 2میں گانا گایا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا اکائونٹ پر اداکارہ نے اپ لوڈ کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میرے دیوانو مستانو ۔یہ ویڈیو یوٹیوب پر اب تک لاکھوں صارفین نے دیکھی ہے اور اسے پسند بھی کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ نے کشمیر بیٹس کے سیزن 1میں بھی گانا گایا تھا جو بے حد مقبول ہوا تھا ، اب ان کا یہ نیا گانا بھی کامیابی کی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔پاکستانی اداکارہ انوشے عباسی کشمیر بیٹس سیزن 2 میں ایک بار پھر اپنی خوبصورت آواز کا جادو جگا رہی ہیں، انوشے عباسی کے علاوہ ایک اور پاکستانی اداکار حیات حسن خان اپنی آواز کا جادو جگا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں