شیخ رشید

جولائی پاکستان کی سیاست کا اہم ترین مہینہ ہے، شیخ رشید

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جولائی پاکستان کی سیاست کا اہم ترین مہینہ ہے، ابھی ٹریلر چلا ہے اتحادیوں کی فلم چلنا ابھی باقی ہے، فضل الرحمن کی سازش کروانے کا اعتراف بونڈا مذاق ہے، وزیراعظم، وزیراعلی منشیات کیس میں وزیرداخلہ پر فرد جرم کون لگائے گا ۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ جولائی پاکستان کی سیاست کا اہم ترین مہینہ ہے۔

انہوں نے کہا 20 ضمیرفروش منحرف اراکین کو ن لیگ نے ٹکٹ دے کر ووٹ کوعزت دو کے بیانیے پرمہرلگائی ہے، قومی غیرت نے ان منحرف اراکین کو مسترد کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی ٹریلر چلا ہے اتحادیوں کی فلم چلنا ابھی باقی ہے، فضل الرحمن کی سازش کروانے کا اعتراف بونڈا مذاق ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہر روز10شعبوں میں نیا ٹیکس لگایا جاتاہے جب کہ ابھی نہ آئی ایم ایف کا فیصلہ آیا ہے، اور نہ ہی ایف ا ے ٹی ایف نے گرے لسٹ سے نکالا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم، وزیراعلی منشیات کیس میں وزیرداخلہ پر فرد جرم کون لگائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں