شیخ رشید

جمہوریت کوبچانے کاایک ہی راستہ ہے جوسپریم کورٹ سے نکلے گا’ شیخ رشید

لاہور( عکس آن لائن) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جمہوریت کوبچانے کاایک ہی راستہ ہے جوسپریم کورٹ سے نکلے گا،ثبوت بھی نکلیں گے اور نیب زدہ لوگوں کے تابوت بھی نکلیں گے ،اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق بھی ملے گا۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ منی لانڈرکے کنگ کابیٹابلاول اپنے نیب کے قانون ختم اورججزپرلاگوکرناچاہتے ہیں،آئی ایم ایف کی بڑی جیل نے غریب کوڈیتھ زون میں داخل کردیاہے ۔

انہوںنے کہا کہ راجن پورکی پی ٹی آئی کی جیت سے پی ڈی ایم الیکشن سے مکمل بھاگ گئی ہے،یہ سپریم کورٹ میں1997کاماحول پیداکرناچاہتے ہیں، ملک انارکی اورسول نافرمانی کی طرف جارہاہے ،بجٹ خسارہ62کھرب تک پہنچ گیاہے ،الیکشن ہی واحدراستہ ہے جس سے پی ڈی ایم فراری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ساری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پرلگی ہوئی ہیں اورساری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے ،عدلیہ پر حملوں کی وراثت گینگز آف فائیونے اگلی نسل میں منتقل کردی ہے ،

مریم کے بعدبلاول نے بھی عدلیہ کوآنکھیں دکھاناشروع کردی ہیں، سپریم کورٹ پرحملے کی رات کی تاریکی میں سازشیں تیارہورہی ہیں ،سیاسی خواہشات پربنچ تشکیل نہیں پاتے ،سپریم کورٹ نے صرف الیکشن کی تاریخ دینی ہے فیصلہ عوام نے کرناہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں