نشہ آوردودھ

بصیرپور:مہمان خاتون نے نشہ آوردودھ سوڈاپلاکرقیمتی سامان کاصفایاکردیا

بصیرپور(نمائندہ عکس آن لائن)نواحی موضع نویدکوٹ میں مہمان خاتون نے نشہ آوردودھ سوڈاپلاکرایک ہی خاندان کے پانچ افرادکو بے ہوش کرنے کے بعدقیمتی سامان کاصفایاکردیا۔

پولیس کے مطابق فرزانہ عامرنامی عورت خودکو گول چکررائے ونڈلاہورکارہائشی ظاہرکرکے نویدکوٹ میں بیوہ خاتون زہراں بی بی کے گھرمہمان ٹھہری ۔رات کو میزبانوںنے کھانے کے ساتھ دودھ سوڈابنایاجس میںفرزانہ نے کوئی نشہ آور شے ملادی ۔

دودھ سوڈاپیتے ہی زہراں،اسکا16سالہ بیٹا عبدالغفار،بہنیں اللہ معافی وفوزیہ اور سواماہ کی بھانجی انعام فاطمہ بے ہوش ہوگئیں جسکے بعدرات کو ہی فرزانہ قیمتی سامان سمیٹ کرفرارہوگئی۔

صبح متاثرین کا رشتہ دارانکے گھرآیاتو اس نے پولیس اورریسکیواہلکاروںکو اطلاع دی جس پرریسکیوٹیم نے پہنچ کر متاثرین کو رورل ہیلتھ سنٹربٹک منتقل کردیا۔بصیرپورپولیس مصروف تفتیش ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں