برفانی طوفان

برطانیہ کے مختلف شہروں سے ٹکرانے والا برفانی طوفان تھم گیا

لندن (عکس آن لائن)برطانیہ کے مختلف شہروں سے ٹکرانے والا برفانی طوفان تھم گیا ہے تاہم اسکاٹ لینڈ، مانچسٹر اور دیگر شہروں میں سردی بڑھ گئی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایات برقرار ہیں۔علاوہ ازیں اسٹیفورڈ میں پیر سے ہلکی برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔قبل ازیں شیفیلڈ میں گزشتہ روز 1970 کے بعد سے مارچ میں سب سے زیادہ برف باری ریکارڈ کی گئی۔رپورٹس کے مطابق شیفیلڈ میں گزشتہ روز 30 سینٹی میٹر تک برف باری ریکارڈ کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں