شہباز گل

امپورٹڈ حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘شہباز گل کی سیالکوٹ میں پولیس کارروائی کی مذمت

اسلام آباد(نمائندہ عکس)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں ،سیالکوٹ میں امپورٹڈ حکومت کی غنڈہ گردی کی مذمت کرتے ہیں‘جلسہ کرنا ہمار بنیادی حق ہے اور اس حق سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا‘ عوامی دباﺅ کی تاب نہیں لا سکی اور فسطائی ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پی ٹی آئی رہنماشہباز گل کا کہنا تھا کہ جلسہ کرنا ہمار بنیادی حق ہے اور اس حق سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا،چند دنوں کی مہمان حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، امپورٹڈ حکومت عوامی دباﺅ کی تاب نہیں لا سکی اور فسطائی ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں