ٹرمپ

امن مذاکرات طالبان کے تشدد میں کمی سے مشروط ہیں، ٹرمپ

ڈیووس(عکس آن لائن)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ افغانستان میں پر معنی امن مذاکرات کے لئے طالبان کا تشدد کو قابلِ ذکر سطح پر کم کرنا ضروری ہے۔صدر ٹرمپ نے ، سوٹزر لینڈ کے قصبے ڈاوس میں منعقدہ عالمی اقتصادی فورم کے دائرہ کار میں افغانستان کے صدر اشرف غنی کے ساتھ ملاقات کی۔مذاکرات سے متعلق وائٹ ہاوس سے جاری کردہ تحریری بیان میں افغانستان کے بارے میں ٹرمپ کے نقطہ نظر کی طرف توجہ مبذول کروائی گئی ہے۔

بیان کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ افغانستان سے متعلق پر معنی مذاکرات میں تیزی لانے کے لئے ضروری ہے کہ طالبان تشدد میں قابلِ ذکر پیمانے پر اور پائیدار شکل میں کمی کریں۔افغانستان کے صدارتی ترجمان صدیق صدیقی نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے افغان حکومت کے ساتھ براہ راست امن مذاکرات شروع کرنے کے لئے پہلے طالبان کا فائر بندی کرنا ضروری ہے۔تاہم طالبان کے قطر آفس کے ترجمان سہیل شاہین نے سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ امریکی نمائندے اور طالبان کے درمیان قطر میں جاری امن مذاکرات بہت اچھی شکل میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں