بابر اعوان

اس وقت پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں خواتین سیاسی بنیادوں پر جیلوں میں بند ہیں ، بابر اعوان

اسلام آباد (عکس آن لائن) سینئر قانون دان بابر اعوان نے کہاہے کہ اس وقت پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں خواتین سیاسی بنیادوں پر جیلوں میں بند ہیں ۔

سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہاکہ اس وقت پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں خواتین سیاسی بنیادوں پر جیلوں میں بند ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ سے اپیل کرتا ہوں کہ سیاسی انتقام میں جیلوں میں بند خواتین کے حوالے سے ایکشن لیں آپ کس بات کا انتظار کر رہے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ دستور ہو تو خواتین کو ایک کیس سے بری ہونے پر دوسرے کیس میں گرفتار نہیں کیا جاتا، ملک کو دلدل سے نکالنے کا واحد راستہ آئین کی پیروی میں ہے۔بابر اعوان نے کہاکہ آئین پاکستان کہتا ہے کہ 90 دنوں کے اندر انتخابات کروائیں جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں