اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرائیویٹ سکولز کی فیسوں سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

اسلام آباد (عکس آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرائیویٹ سکولز کی فیسوں سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ جمعرات کو جسٹس عامر فاروق نے نجی سکولز فیسوں سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت حکومتی نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ وزارت تعلیم انٹرا کورٹ اپیل میں ہے، جس پر جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ عدالت عالیہ کے واضح فیصلے پر عمل درآمد کیوں نہیں کیا گیا؟،عدالت اپنے فیصلوں پر عمل درآمد کروانا بھی جانتی ہے۔عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں