لاہور (عکس آ ن لائن) تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے کہ یہ تھک جائیں گے لیکن پریس کانفرنس نہیں کروا سکیں گے۔
یاسمین راشد نے کہا کہ مجھے مزید 11 مقدمات میں نامزد کر دیا گیا ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں پیشی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا یہ مقدمات درج کرتے کرتے تھک جائیں گے، مگر پریس کانفرنس نہیں کروا سکیں گے، بے بنیاد مقدمات جلد ردی کی ٹوکری میں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم جیل میں رہ کر بھرپور مقابلہ کریں گے، نواز شریف سے عوام کی عدالت میں مقابلہ ہو گا، پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں خواتین کو قید رکھا گیا ہے، یہ خواتین سے بھی مقابلہ کرنے سے ڈرتے ہیں۔