پیٹرولیم مصنوعات

یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سفارش کر دی گئی

لاہور(عکس آن لائن)یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سفارش کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی، سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز کی گئی ہے۔

اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں صرف 6 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دے دی جبکہ مٹی کا تیل 66 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی ہے واضح رہے وزیراعظم کی منظوری کے بعد قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان آج کیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں