پیکیج کا اعلان

یوکرین کیلئے 775ملین ڈالر کے امریکی امدادی پیکیج کا اعلان

واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکہ نے یوکرین کے لیے 775 ملین ڈالر مالیت کے اسلحہ پیکج کا اعلان کر دیا ہے۔ پینٹاگون کی طرف سے یوکرین کے لیے جنگی امداد پیکج کا علان جمعہ کے روز کیا گیا ہے۔ کیونکہ ‘یوکرین نے ماسکو کو مایوسی میں مبتلا کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس نئے اعلان کے بعد امریکہ کی جانب سے یوکرین کو دیے گئے اسلحے اور جنگی امدادی پیکج کی مجموعی مالیت اب تک 10،6 بلین ڈالر ہو گئی ہے۔ یہ ساری امداد جو بائیڈن کے صدر بننے کے بعد سے دی گئی ۔پینٹاگون نے بتایا کہ یوکرین کے لیے اس نئے پیکج میں ہائی موبیلٹی آرٹلری راکٹ سسٹم (ایچ آئی ایم آر ایس )16 کی تعداد میں 105 ایم ایم ہوئٹزرز ، 36000اسی توپخانے کے لیے گولے شامل ہیں۔ علاوہ ازیں 15 بغیر پائلٹ کے اڑنے والے طیارے اور ہائی سپیڈ اینٹی ریڈیاشن میزائل بھی شامل ہیں۔

پینٹا گون کے مطابق امدادی پیکج میں پچاس کی تعداد میں آرمڈ ہائی موبیلٹی ملٹی پرپز گاڑیاں ہوں گی، 1000 کی تعداد میں وائر گائیڈد میزائل بھی شامل ہوں گے۔ اسی طرح جدید ترین جنگی اسلحے سے متعلق کئی دوسری اشیا بھی شامل کی جارہی ہیں۔پینتا گون نے اپنے بیان میں واضح کیا جیسا کہ صدر جوبائیڈن نے واضح طور پر کہہ رکھا ہے ہم یوکرین کی مدد کریں گے امریکہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں