انقرہ (عکس آن لائن) صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ یونان ، اسرائیل، مصر اور قبرصی یونانی انتظامیہ ہماری منظوری کے بغیر مشرقی بحیرہ روم میں قدم نہیں اٹھا سکتے۔صدر اردوان نے ترکی ریڈیو ٹیلی ویژن ادارے کی جوائنٹ براڈ کاسٹنگ میں ایجنڈے کے معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے سوالات کا جواب دیا۔
انہوں نے مشرقی بحیرہ روم میں لیبیا سے طے پانے والی مطابقت اور ترکی کے عالمی قوانین کی رو سے حاصل حقوق کا استعمال کرنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح یونان کے ہاتھ بند گئے ہیں، اس لیے یہ واہ ویلا مچا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مشرقی بحیرہ روم میں اب تک یہ لوگ من مانی کرتے چلیآئے ہیں، اب کے بعد ایسا نہیں ہوگا، اب ہم بھی اپنے حقوق کا تحفظ کریں گے۔ اب ہم مزید ایک ڈرلنگ بحری جہاز خریدیں گے۔ نہ صرف بحیرہ روم میں بلکہ عالمی پانیوں میں بھی ان امور کو جاری رکھیں گے۔