حماس

یورپی سفیروں کا جنگ زدہ علاقے غزہ کا دورہ، حماس کا خیر مقدم

مقبوضہ غزہ(عکس آن لائن) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں کرونا وبا کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے یورپی ممالک کے سفیرمنگل کو غزہ پہنچ گئے ، دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے اس دورے کا خیرمقدم کیا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین حماس کی طرف جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ منگل کے روز یورپی ممالک کے سفیروں کا دورہ قابل تحسین ہے۔ حماس اس کا خیرمقدم کرتی ہے۔حماس کا کہنا تھاکہ یورپی ممالک کے سفیروں کا غزہ کا دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب غزہ کا علاقہ کرونا وبا کی وجہ سے صحت کے بدترین بحران کا سامنا کررہا ہے۔حماس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ غزہ میں صحت کے بحران کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں کا خیرمقدم کرے گی۔ حماس نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی ریاست کی طرف سے مسلط کردہ ناکہ بندی فوری اور مکمل ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں