شاہ محمود قریشی

یو اے ای کے وزیر خارجہ کا شاہ محمود قریشی سے رابطہ ،کرونا وبائی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (عکس آن لائن) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آلنہیان نے

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں کرونا وبائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق اماراتی وزیر خارجہ نے کہا کہ آپ کی علالت کی خبر سن کر بہت تشویش ہوئی ـ

مجھے خوشی ہے کہ آپ روبصحت ہیں اور میں آپ کی آواز سننے کا متمنی تھا ،وزیر خارجہ نے اپنی علالت کے

دوران اماراتی وزیر خارجہ کی طرف سے دعاؤں اور نیک تمناؤں کے اظہار پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

وزیر خارجہ نے متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے کی جانے والی حکومتی کاوشوں کو سراہا ۔

وزیر خارجہ نے اپنے اماراتی ہم منصب کو پاکستان میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کیے جانے والے

اقدامات سے بھی آگاہ کیا ۔وزیر خارجہ نے کرونا وبا کے دوران متحدہ عرب امارات کی جانب سے مختلف ممالک

بالخصوص پاکستان کیلئے طبی معاونت کی فراہمی پر اماراتی وزیر خارجہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔

وزیر خارجہ نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے مریخ کیلئے بھجوائے گئے پہلے خلائی مشن پر اماراتی وزیر

خارجہ کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے بڑی کامیابی قرار دیا ۔اماراتی وزیر خارجہ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات،

بین الاقوامی تعاون کے ساتھ کرونا ویکسین کی تیاری میں مصروف عمل ہے اور انشاء اللہ ہم اس سلسلے میں جلد

کامیابی کے لیے پرامید ہیں ۔ اعلامیہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے صورت حال معمول پر

آنے کے بعد جلد ملاقات پر اتفاق کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں