لاہور(عکس آن لائن) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں کرسمس کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا،
وائس چانسلریو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر سیدمنصور سرور نے کیک کاٹا۔ تقریب میں یونیورسٹی سٹاف اور مسیحی ملازمین کی کثیر تعداد شریک ہوئی،
یونیورسٹی سٹاف کی جانب سے مسیحی ملازمین میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر منصور سرور نے مسیحی ملازمین اورمسیحی برادری کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا،
ان کا کہنا تھا کہ کرسمس امن، محبت، رواداری اور انسانیت کا پیغام عام کرنے کا دن ہے اور یونیورسٹی میں موجود مسیحی برداری ہمارے لئے فخر کا باعث ہے۔
تقریب میں ریذیڈنٹ آفیسر،سینیئروارڈن اور یو ای ٹی اسٹیٹ آفس کے تمام عملینے شرکت کی۔