وزیراعظم عمران خان

ہماری معاشی اصلاحات کا پھل ملنا شروع ہو گیا، وزیراعظم

اسلام آباد(عکس آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے ملکی معیشت کی سمت کو درست قرار دے دیا۔منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بلآخر درست سمت میں جارہی ہے، ہماری معاشی اصلاحات کا پھل ملنا شروع ہو گیا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کا کرنٹ اکانٹ اکتوبر 2019 میں 4 سال میں پہلی بار سرپلس میں تبدیل ہوگیا، جاری کھاتے 9 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سر پلس رہے جب کہ گزشتہ سال اکتوبر میں جاری کھاتوں میں ایک ارب 28 کروڑ ڈالر خسارہ تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں