محکمہ آبپاشی

ہائیکورٹ کا محکمہ آبپاشی کے ملازمین کو 16مارچ تک تنخواہوں کی ادائیگی کا حکم

لاہور(عکس آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ آبپاشی کے ملازمین کو مستقل نہ کرنے ،برطرفی اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ کسی کا کام کرنے کود ل نہیں کرتا ، عدالت بلائے تو کام یاد آ جاتا ہے ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امیر بھٹی نے کیس کی۔فاضل عدالت نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیر اعلی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے سارے سسٹم کو برباد کیا ہوا ہے ،کسی کا اپنے طور کام کرنے کادل نہیں کرتا،عدالت بلائے تو آپ لوگوں کو کام یاد آجاتا ہے ،ابھی تک ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کیوں نہیں ہوئی؟۔ پرنسپل سیکرٹری نے موقف اپنایا کہ تنخواہوں کی ادائیگی کا معاملہ کابینہ قائمہ کمیٹی میں ہے۔

فاضل عدالت نے کہا کہ کیوں نے کابینہ کی فنانس کمیٹی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا جائے ۔تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا معاملہ کبھی ایک کمیٹی کبھی دوسری کمیٹی میں گھوم رہا ہے ،کمیٹی والے کیا سیروتفریح میں لگے ہوئے ہیں ،آپ پہلے تنخواہوں کی ادائیگی کریں پھر باقی کیس کو دیکھیں گے۔ فاضل عدالت نے استفسار کیا بتائیں کب تک کیلئے اس کیس کو رکھ لیں۔ پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ سینیٹ کے انتخابات کے بعد کوئی بھی تاریخ رکھ لیں۔ فاضل عدالت نے16مارچ کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے کہا کہ اس تاریخ تک تنخواہیں ادا کردیں،اس کے بعد التوا ء کی استدعا قبول نہیں کی جائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں