یوٹیلٹی بلز

گکھڑمنڈی: بنکوں کے باہر یوٹیلٹی بلز جمع کروانے، پینشنیں لینے اور اکاﺅنٹ ہولڈرز کا رش معمول بن گیا

گکھڑمنڈی(نمائندہ عکس آن لائن) جی ٹی روڈ پر واقع قومی بنکوں کے باہر یوٹیلٹی بلز جمع کروانے، پینشنیں لینے اور اکاﺅنٹ ہولڈرز کا رش معمول بن گیا سائلین کی بغیر احتیاطی تدبیر لمبی لمبی قطاریں روزانہ کا معمول بن گیا

انتظامیہ کی طرف سے بنکوں کے باہر سائلین کے لیے کسی قسم کے حفاظتی انتظامات بھی نہیں کیے جارہے نیشنل بنک، حبیب بنک، مسلم کمرشل بنک، یونائیٹڈ بنک و دیگر اور قومی بچت سنٹر کے باہر 10بجے بنک کھلتے ہیں سائلین کی لمبی قطاریں لگنا شروع ہوجاتی ہیں جو 3بجے تک جاری رہتی ہیں جہاں ایس او پیز پرعمل درآمد نہیں کیا جاتا لاک ڈاﺅن کی پابندی کروانے والے اداروں کے ملازمین بھی ادھر کا رخ نہیں کررہے جس کی وجہ سے کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات بڑھ رہے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں